کوئٹہ ،بلیلی میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، دو سیکیورٹی اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی
کوئٹہ میں بلیلی کے علاقے میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں متعدد 2 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے
کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ
اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ
بھی کی گئی اور جوابی فائرنگ میں 2 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔