Jan 03, 2018 02:33 pm
views : 618
Location : CM Secritariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting about Kisan
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
ہوا۔اجلاس میں گنے کے کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے لئے حکومتی ا قدامات پر
پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا پنجاب حکومت نے گنے کے کاشتکاروں کے
حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایاہے۔کسی کو کسان کی حق تلفی نہیں کرنے دوں
گا۔شہبازشریف
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے وزن کی
کٹوتی کرنے والی ملوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھنے کا حکم بھی
دیا۔
محمد شہبازشریف نے کہا وزن میں کٹوتی کی شکایت کسی صورت برداشت نہیں کی
جائے گی۔کسان میرے بھائی ہیں انہیں محنت کا معاوضہ دلایا جائیگا۔غیر قانونی
کنڈوں کے خلاف بھی بلا تفریق ایکشن جاری رکھا جائے۔گنے کے کاشتکاروں کے
مفادات کے تحفظ کے لئے ہر ضروری اقدام ا ٹھایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مزیدکہا متعلقہ صوبائی وزراء اور
سیکرٹریز کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت فیلڈ میں موجود
رہیں۔فیلڈ کے دوروں کے باعث صورتحال میں بہتری آئی۔
وزیرخزانہ عائشہ غوث پاشا ، ترجمان حکومت پنجاب ملک محمد احمد خان، چیف
سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور
دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
صوبائی وزیر بلال یاسین فیصل آباد ، شیخ علاؤالدین ننکانہ صاحب ، نعیم اختر
بھابھہ اور اقبال چنڑبہاولپور ، فرخ جاوید سرگودھا اور دیگر حکام ویڈیولنک
کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔