اسلام آباد ، عمران خان شاہ رخ خان بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، مریم اورنگزیب
وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام نے
عمران صاحب کو وزیراعظم نہیں بنانا اورعمران صاحب اب شاہ رخ خان بننے کی
ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیرمملکت برائے اطلاعات
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف آج پھرعدالت میں پیش ہوئے، آج ان
لوگوں سے پوچھا جائے جوکل کہہ رہے تھے کہ سعودی عرب میں این آر او ہورہا
ہے۔ پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان اچھے سیاست دان تونہ بن سکے اب وہ جعلی
شاہ رخ بننے کی کوشش کررہے ہیں اورعمران خان نے جو کل ٹویٹ کیااس میں وہ
جعلی خان لگانا بھول گئے۔