اسلام آباد، وقت آگیا ہے کہ مشرف بھی ہمارے ساتھ عدالت پیش ہوگا،کیپٹن (ر) صفدر
رہنما مسلم لیگ ن اور سابق وزیر اعظم کے داماد کیپٹن رٹائرڈصفدر کا کہنا ہے
کہ ہماری پیشیاں ختم ہوگئیں اب پیشیوں والوں کی لگیں گی، وقت آگیا ہے کہ
مشرف بھی ہمارے ساتھ عدالت پیش ہوگا۔
احتساب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ جب بھی عدالت کے آگے
سے گزرتا تھا تو پڑھ کر پھونکتا تھا،ہماری پیشیاں ختم ہوگئیں اب پیشیوں
والوں کی لگیں گی۔
کپٹن صفدر نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ مشرف بھی ہمارے ساتھ عدالت
میں پیش ہو گا، ہم نے ریاست اور آئین کو بچانا ہے اور مشرف کو عدالتی کٹہرے
میں لانا ہے۔