Jan 03, 2018 08:00 pm
views : 682
Location : CM Secritariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Meeting regarding Health
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں خادم پنجاب اجالا پروگرام کے تحت سکولوں میں سولر پینلز لگانے کے پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا اسکولوں کو سولر پینلز
کے ذریعے روشن کرنے کا پروگرام پاکستان کے مستقبل کی سرمایہ کاری ہے۔اس اہم
پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانا ہے۔ پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں 20 ہزار
سے زائد سکولوں میں سولر پینل لگائے جائیں گے۔
محمد شہبازشریف نے کہا سولر پینل کی تنصیب سے اسکولوں کو بلاتعطل بجلی کی
فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی۔پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے اسکولوں میں
سولر پینل لگائے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 10 ہزار سے زائد سکولوں کو سولر
پینلز کے ذریعے روشن کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مزید کہامتعلقہ محکمے پروگرام پر تیز رفتاری سے پیش رفت یقینی بنائیں۔
صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف
سیکرٹری، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، چیئرمین قائداعظم سولر پاور پرائیویٹ
لمیٹڈ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔