Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 03, 2018 08:24 pm views : 651

Location : President House

Islamabad- President Mamoon Hussain meets Ambassador of Iraq and Netherlands
  • Urdu

اسلام آباد، صدر مملکت ممنون حسین سے عراق اور ہالینڈ کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد میں عراق کے سبکدوش ہونے والے سفیر ڈاکٹر علی الرحمن اور ہالینڈ کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر شجاعت علی راٹھور نے صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کی ۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان عراق اور ہالینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ملکوں کے ساتھ تجارت، تعلیم اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں قریبی تعاون کا خواہش مند ہے۔
صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ عراق کے ساتھ فضائی رابطوں کی بحالی پاکستان کی ترجیح میں شامل ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہو گا۔ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے مزید قریب آئیں گے اور انھیں ایک دوسرے کو مزید سمجھنے کا موقع ملے گا۔
ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ تجارت ، تعلیم اور ثقافت سمیت بہت سے دیگر شعبوں میں تعاون کا متمنی ہے۔ اسلامی تاریخ میں عراق اور بغداد کی اہمیت غیر معمولی ہے کیونکہ مدینہ منورہ کے بعد بغداد پہلا شہر تھا جہاں مسلمان تعلیم کے لیے رخ کیا کرتے تھے۔ پاکستان خطے میں انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے انتہائی محنت سے کام کر رہا ہے جس میں اسے تاریخی کامیابیاں ہوئی ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور عراق تاریخ اور عقیدے کے انتہائی گہرے رشتوں میں منسلک ہیں جو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں گہرائی پیدا کرتے ہیں۔ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات میں مزید وسعت دینے کے لیے تجارتی وفود کے تبادلے میں اضافے کی ضرورت ہے۔
صدر مملکت نے سی پیک میں عراق کی دلچسپی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے خطے کی قسمت بدل جائے گی۔عراقی سفیر نے کہا کہ عراق سی پیک میں گہری دلچسپی رکھتا ہے اور توانائی سے متعلق کئی منصوبوں میں کام کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔
صدر مملکت نے نیدرلینڈ کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر شجاعت علی راٹھور سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہالینڈ کے ساتھ پاکستان کے ساتھ تجارتی روابط بہت پرانے ہیں جو دونوں ملکوں کے رشتوں میں گہرائی پیدا کرتے ہیں۔
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ ہالینڈ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرکے ان تعلقات میں مزید وسعت پیدا کی جاسکتی ہے۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved