پشاور، مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے، ایک ماہ کے دوران پچاس روپے فی کلو سے زیادہ کا اضافہ
پشاور میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران فی کلو گوشت پر
پچاس روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ، غریب عوام جو دالوں پر اپنا گزارہ کرتی ہے
، دالوں کے دام زیادہ ہونے اور مرغی کے ریٹ کم ہونے کے باعث عوام نے مرغی
کھانا شروع کر دی تھی لیکن اب مرغی کے ریٹ میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
پشاور میں ایک ماہ قبل مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 325 روپے مقرر تھی جبکہ
اس میں پچاس روپے کلو کے اضافے کے ساتھ مرغی کے گوشت کی قیمت 375 روپے فی
کلو کر دی گئی ہے اور زندہ مرغی 186 روپے فی کلو کی قیمت پردستیاب ہے۔
شہریوں کا کہناہے کہ پہلے ہی اشیا خوردونوش کی قیمتو ں میں اضافہ پریشان
کن تھااور اب مرغیوں کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے ان کی مشکلات میں مزید
اضافہ ہوگیا ہے۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے ایک شہری حاجی خوشحال نے کہا
کہ مرغی بہت مہنگی کردی ہے ، ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ مرغی کی
قیمتوں پر کنٹرول کرے تاکہ غریب لوگ بھی آسانی سے مرغی کا گوشت خرید سکیں۔
ایک نوجوان فضل ملک نے کہامرغی بہت مہنگی کر دی ہے ، غریب آدمی کیلئے
خریدنا مشکل ہے ، میرے گھر پر مہمان آئے ہوئے ہیں مجبوراََمرغی کا گوشت
خریدنا پڑرہا ہے۔
دکاندارضیاءاللہ نے کہا کہ مرغیا ں مختلف شہروں اور پنجاب سے آتی ہے جہاں
پولٹری فارموں کو مرغیوں کی فیڈ بھی مہنگی مل رہی ہے جبکہ سردی کی وجہ سے
مرغیاں مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر مربھی رہی ہیں جس کے باعث مال شارٹ ہے
، جس کی وجہ سے مارکیٹوں میں مرغیا ں مہنگے داموں سپلائی کی جارہی ہیں ہم
بھی اسی لحاظ سے مرغی کا گوشت فروخت کر رہے میں۔