Jan 03, 2018 09:02 pm
views : 639
Location : Different Places
Islamabad- VOXPOP About Donald Trump
اسلام آباد،امریکی صدر کی متنازعہ ٹویٹ پر شہری برہم
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان پر جھوٹ اور دھوکہ دہی کے الزام نیکی
عوام میں غم و غصے کی کیفیت پیدا کر دی ہے، سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ
ساتھ عوام کی جانب سے بھی اس ٹویٹ کی بھرپور مخالفت کی جا رہی ہے۔
شہریوں کی جانب سے امریکی صدر کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے
،شہریوں کا کہناہے کہ امریکہ افغانستان میں اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر
ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے ،پاکستان نے واضح کردیا ہے کہ ہم نے دہشتگردی کے
خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں،اب پاکستان نہیں امریکہ اور افغانستان کا
ڈومور کا وقت ہے،ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر کہلانے کے اہل نہیں وہ صرف اور صرف
ٹرمپ ہیں۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری نے
کہ امریکی صدر کی ٹویٹ حقائق کے منافی،امریکہ کو افغانستان میں اپنی سولہ
سالہ شکست واضح نظر آرہی ہے،اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے پاکستان پر الزام
عائد کررہا ہے اور پاکستان سے امید کر رہا ہے کہ پاکستان طالبان سے مزاکرات
کرے تاہم پاکستان جن سے مزاکرات کرنے جا رہا تھاانہیں امریکہ نے ہی ڈرون
حملوں میں مار دیا ،پاکستان طالبان کا اعتماد کھو چکا ہے،پاکستان نے واضح
کردیا ہے کہ ہم نے دہشتگردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں،اب امریکہ
کو ڈومور کرنا چاہیے۔
ایک اور شہری نے کہا کہ بیان بالکل بکواس ہے ،امریکہ افغانستان میں اپنی
ناکامی کو سنبھالے امریکہ کے خلاف افغانستان سے واپس جانے کے علاوہ کوئی
آپشن نہیں،ہم نو مور ہی کریں گے قوم ایک ہے ہمیں کسی سے ڈرنے کی کوئی ضرورت
نہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر نے اپنی ٹویٹ میں ستر ہزار سے زائد
جانوں کی قربانی کو نظر انداز کرتے ہوئے پاکستان پرجھوٹ اور دھوکہ دہی کا
الزام عائد کیا تھا تاہم پاکستان کی جانب سے بارہا واضح کیا ہے کہ ہمیں
امداد نہیں چاہیے تاہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور
کامیابیوں کا اعتراف کیا جائے۔