Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 03, 2018 09:40 pm views : 704

Location : Arabian Sea

Karachi- Pakistan Navy conducted successful firing of Harbah Naval Cruise Missile
  • Urdu

کراچی ، پاک بحریہ کا کروز میزائل حربہ کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ میں حال ہی میں شامل کی جانے والی فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل ) پی این ایس ہمت نے شمالی بحیرۂ عرب میں لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ پی این ایس ہمت نے اندرون ملک تیار کردہ حربہ نیول کروزمیزائل فائر کیا ' جو سطح آب سے سطح آب پر مار کرنے والااینٹی شپ اور زمینی حملے کی صلاحیت کا حامل میزائل ہے۔ میزائل نے اپنے ہدف کو پوری کامیابی سے نشانہ بنایا جو اس ویپن سسٹم کی حربی صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر سے فائرنگ کے اس مظاہرے کو دیکھا۔
لائیو ویپن فائرنگ کا یہ کامیاب مظاہرہ نہ صرف پاک بحریہ کی فائر پاور کی قابل اعتماد اور بھرپور صلاحیت کا مظہر ہے بلکہ پاکستا ن کی دفاعی صنعت کی اندرون ملک ہائی ٹیک ہتھیار سازی کی معیار ی صلاحیت کا عکاس ہے اوراس شعبے میں خود انحصاری کے حصول کے لیے حکومتی عزم کی واضح دلیل ہے۔
اس موقع پر چیف آف دی نیو ل اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاکستان نیول فلیٹ یونٹس کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور ان تمام متعلقہ افراد کی کاوشوں کو سراہا جن کی بدولت اس اہم سنگ میل کا حصول ممکن ہوا۔
ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اندرون ملک دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور بیرونی ممالک پر انحصار کم سے کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ چیف آف دی نیو ل اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ پاکستان کے بحری دفاع اور مفادات کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔
ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے حربہ نیول ویپن سسٹم منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کرنے والے انجینئرز اور محققین کی بھی تعریف کی ۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved