Jan 04, 2018 01:51 pm
views : 642
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 136 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،136 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سال نو کے کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات
(04جنوری 2018)کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس
ہنڈریڈ انڈیکس 136 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41680 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ
کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 185 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 96 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،83 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 6 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔