Jan 04, 2018 04:21 pm
views : 643
Location : Muhammad Ali Khan Residence
Rawalpindi- COAS General Qamar Javed Bajwa visits home of Muhammad Ali Khan at Gharh Khel
راولپنڈ ی ، وطن عزیز پر بیٹے قربان کرنیوالوں کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا خراج تحسین
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مادر وطن پر 3 بیٹے اور 2 بھتیجے قربان
کرنے والے محمد علی خان کے گھر پہنچ گئے، انہیں اور ان کی اہلیہ کو زبردست
خراج تحسین پیش کیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا محمد علی خان
کے گھر آنے پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ اس خاندان کی حب الوطنی
کی کوئی قیمت نہیں۔ ایسے بہاد روالدین اور بیٹوں کی موجودگی میں پاکستان
کوکوئی خطرہ نہیں۔ کوئی رقم ان کی حب الوطنی اور قربانیوں کی قیمت نہیں چکا
سکتی، ان کی قربانیاں ہی ہمیں پرامن اور مستحکم پاکستان کی طرف لے جارہی
ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے عظیم
قربانی دینے و الے خا ندان کو سلام پیش کیا ہے۔ کرک کے رہائشی محمد علی خان
کے آٹھ بیٹے ہیں جن میں تین وطن کے دفاع کے لئے شہید ہو چکے ہیں اور تین
ایف سی پاک فوج میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ محمد علی خان کے شہید
ہونے والے بیٹوں میں نائب صوبیدار عمر دراز، حوالدار شیر دراز اور لانس
نائیک خورشید شامل ہیں۔
کرک کے رہائشی محمد علی خان کے 4 بھتیجے بھی پاک فوج میں خدمات انجام دے ر
ہے ہیں جبکہ ان کے 2 بھتیجوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔ محمدعلی خان نے د
ورہ کرنے اور گاؤں کیلئے فلاحی پیکج دینے پرآرمی چیف کاشکریہ ادا کیا۔