کراچی، امریکی صدر کے بیان پر دنیا پاکستان کا ساتھ دے رہی ہے،وزیر مملکت برائے خزانہ
ڈونلڈ ٹرمپ کو خود انکے ملک کو لوگ سنجیدہ نہیں لیتے تاہم ہم انہیں سنجیدہ
لیتے ہیں،ہم ساری باتوں کو دیکھ رہے ہیں اور مذاکرات سے امریکی اعتراضات
دور کریں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے اپنے خطاب میں وزیر مملکت خزانہ رانا افضل خاں
نے کہا کہ ہم نے امریکہ کو دعوت دی ہے کہ امریکا نے جہاں 1250 ارب ڈالر
دہشت گردی کی خلاف جنگ پر خرچ کئے ، کچھ اور رقم بارڈر سیکیورٹی پر بھی خرچ
کرے، دراندازی روکنے کے لئے سرحد پر باڑ لگانے پر کام ہورہا ہے، افغانستان
میں ہمارا کوئی مفاد نہیں,مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔
وزیر مملکت خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہےکہ امریکی صدر کے بیان پر دنیا
پاکستان کا ساتھ دے رہی ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں نہیں جارہے ہیں،
امریکا افغانستان میں اپنی ناکامی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال رہا ہے۔
رانا افضل نےکہا کہ معیشت مستحکم ہے، صنعتی شعبہ ترقی کررہا ہے ، 5ماہ میں
برآمدات 17 فیصد بڑھی ہیں ، غیر ضروری درآمدات کم کرنے پر توجہ ہے،
زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 70 کروڑ ڈالر ہے، بیرونی قرضوں کی ادائیگی معمول
کے مطابق ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کا ارادہ نہیں البتہ ترقیاتی
منصوبوں کے لئے تمام دروازے کھلے رکھے ہوئے ہیں۔
وزیر مملکت نےمزید کہاکہ ملکی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ احتساب کا مطلب یہ نہیں کہ ملکی معیشت کو ٹھپ کردیں۔