لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات کی
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے کہ ہم نے عوامی خدمت اور ایک سیاسی
جماعت کے قائد نے الزام تراشی میں نام بنایا، ترقی مخالف سیاسی عناصر کو
عوام کی عدالت میں جواب دینا پڑے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے اور خدمت جذبے سے ہوتی
ہے، مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، عوام کو سہولتوں
کی فراہمی کے منصوبوں کی مخالفت ایسے عناصرکوبہت مہنگی پڑے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں خرم عباس سیال،محمد آصف باجوہ،سردار قیصر عباس خان مگسی اور میاں مرغوب احمدخان شامل تھے۔