پشاور ، آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین کا مظاہرہ
پشاور پریس کلب کے سامنے آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین کی
جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیامظاہرے کی قیادت مرکزی چیئرمین ہائیڈرو
الیکٹرک ورکرز یونین گوہر تاج کر رہے تھے،مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹحا
رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے،اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے شدید
نعرے بازی بھی کی گئی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ واپڈا کی تباہی کی زمہ دار بجلی کی تقسیم کار
کمپنیاں ہیں ، ستر فیصد سیٹوں پر بھرتیاں کی جائے ،اور واپڈا میں سیاسی
مداخلت بند کی جائے،آئے روز بجلی کے حادثات میں لائن مین جاں بحق ہو جاتے
ہیں ان کا لواحقین کو معاوضہ دیا جائے ۔
اس موقع پر زرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ہائیڈرو
الیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی چیئرمین گوہر تاج نے کہا کہ کہ واپڈا کو چھ
ماہ کے لئے کسی قابل انتظامی کو دے دیں پھر دیکھے کہ یہ ادارہ کس طرح
کامیاب ہوتا ہے۔