Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 04, 2018 05:34 pm views : 580

Location : Governor House

Islamabad- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Norway Ambassador
  • Urdu

اسلام آباد ، گورنر سندھ محمد زبیر سے اسلام آباد میں نا روے کے سفیر کی ملاقات

گورنر سندھ محمد زبیر سے سندھ ہاؤس اسلام آباد میں نا روے کے سفیرنے ملاقات کی۔
ملاقات میں جاری صورتحال ، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار ، امن و امان کے قیام کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاری کے تسلسل سے اضافہ ، خوشحالی کی سمت گامزن پاکستان کے خطہ کی خوشحالی ، غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ عالمی امن کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان نے ہراول دستہ کا کردار ادا کیا جس کی وجہ سے پورے ملک میں دہشت گردی سے ناقابل تلافی نقصان بھی اٹھانا پڑا لیکن دنیا نے پاکستان کی خدمات کو سراہتے ہوئے اقتصادی ، معاشی اور خوشحالی کے ضمن میں اقدامات کے بجائے صرف وعدوں پر اکتفا کیا۔
محمد زبیر نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا اپنے وعدوں کی پاسداری کرے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ ٹریول ایڈوائڑر ی پر بھی نظر ثانی کرے ، خوشحال پاکستان خطہ کے وسیع تر مفاد میں ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے امن و امان کے قیام کے بعد توانائی بحران کا خاتمہ بھی کردیا ہے ، پاکستان نہ صر ف اپنی ضروریات بلکہ طلب سے زائد بجلی بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے ، معاشی ترقی کی رفتار مزید کرنے کے لئے حکومت کی معاشی پالیسی اہم ثابت ہو رہی ہے ، ہر شعبہ میں مثبت نتائج ظاہر ہونا شروع ہو چکے ہیں ، امن و امان کے قیام کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاری میں تسلسل سے اضافہ ، معاشی ، اقتصادی ، تجارتی ، سماجی ، ثقافتی اور دیگر سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔
عالمی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پر امن پاکستان خوشحالی کی سمت گامز ن ہو چکا ہے جس سے خطہ سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ یقینی ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ پاک چین عظیم دوستی کا عظیم الشان شاہکار سی پیک سے معاشی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ، اقتصادی راہداری میں گوادر او ر کراچی کو اہم مرکزیت حاصل ہو گی۔ ناروے کے سرمایہ کارصوبہ کی استعداد سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے لئے سرمایہ کاری کریں اس ضمن میں حکومت ہر ممکن تعاون ، مدد اور معاونت بھی فراہم کرے جبکہ ناروے کی سرمایہ کاری سے دوطرفہ تعلقات میں مزید مستحکم ہونگے جو دو نوں ممالک کے وسیع تر مفاد میں ہے۔
ملاقات میں ناروے کے سفیر نے کہا کہ ناروے پر امن دنیا کے لئے پاکستان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اس ضمن میں پاکستان سے معاشی اوراقتصادی جاری رکھیں گے ،اور دنیا سے بھی امید رکھتے ہیں کہ پاکستان کی دل کھول کر مدد کرے گی ، خوشحال پاکستان سب کے مفاد میں ہے۔
ناروے کے سفیر نے کہا کہ ناروے کے سرمایہ کار پاکستان با الخصوص صوبہ کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں ، دونوں ممالک مل کر خطہ سے غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ میں مزید تعاون بھی جاری رکھیں گے۔
ناروے کے سفیر نے کہا کہ پر امن پاکستان خوشحالی کی سمت گامزن ہے ، امن و امان کے قیام اور انرجی بحران کے خاتمہ سے پاکستانیوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا ہے جو کہ خوش آئند ہے ، ترقی یافتہ پاکستان ناروے کے مفاد میں بھی ہے اس ضمن میں دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کے لئے مزید اقدامات کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved