Jan 04, 2018 07:15 pm
views : 589
Location : Ministry of Foreign Affairs
Islamabad- Weekly Foreign Office Briefing
اسلام آباد، حضرت نظام الدین اولیاء کے عرس پر پاکستانی زائرین کو ویزہ نہ دینا افسوسناک ہے، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل ہاشمی نے بھارتی حکومت کی طرف سے پاکستانی
زائرین اور بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری نہ کرنے پر بھی افسوس کا اظہار
کیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ سے خطاب
کرتے ہوئے کہا کہ حضرت نظام الدین اولیاء کے عرس پر پاکستانی زائرین کو
ویزہ نہ دینا افسوسناک ہے، بھارت نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھی ویزے جاری نہیں
کیے۔
ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت نے قیدیوں اور ایٹمی
تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی
خارجہ پالیسی کا تعین اقتصادی پالیسی کے تحت نہیں ہوتا،پاکستان کی
افغانستان کو برآمدات میں کمی کی خبریں بے بنیاد ہیں، کبھی افغان مہاجرین
کی واپسی کیلئے زور زبردستی سے کام نہیں لیا، ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ دہشت
گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں ڈھکی چھپی نہیں، پاکستان نے امریکی صدر
کے ٹویٹ پر امریکی سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
امریکی امداد کی بندش سے متعلق ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا کہ ہماری خارجہ
پالیسی کا تعین اقتصادی پالیسی کے تحت نہیں کیا جاتا، زندہ قومیں چیلنجز کا
مقابلہ خندہ پیشانی سے کرتی ہیں،امریکا کی جانب سے امداد کی فراہمی پر
تفصیلی ریکارڈ جاری کیا جائے گا، ممکنہ امریکی ڈرون حملے کے حوالے سے سوال
پرترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آرسے واضح بیان آچکا ہے کہ
ڈرون حملہ ہوا تو موثر جواب دیا جائے گا۔