Jan 04, 2018 08:10 pm
views : 562
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meeting with CEO HUAWEI Company and Delegation
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف س چین کی معروف کمپنی ہواوے کے وفد کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے چین کی معروف کمپنی ہواوے کے
چیف ایگزیکٹو آفیسر گاؤ پنگ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ہواوے اور ان کے وفد
کی سیف سٹی پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف
کو مبارکباد بھی دی ۔
چین کی معروف کمپنی ہواوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر گاؤ پنگ نے کہا آپ کی
ولولہ انگیز قیادت میں پنجاب حکومت نے ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔ بلاشبہ
پنجاب حکومت آپ کی سربراہی میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جدید
ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہماری حکومت نے عوام کے جان و مال
کے تحفظ کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ پر عمل کیا ہے۔یہ منصوبہ عوام کے جان و مال
کے تحفظ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ محفوظ،
پرامن اور جرائم سے پاک پنجاب کی جانب اہم اقدام ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہاپنجاب حکومت نے دیگر شہروں میں بھی یہ منصوبہ شروع
کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔ چین کی متعدد کمپنیوں نے پنجاب میں سرمایہ کاری
کی ہے۔توانائی کے شعبہ میں چین کی کمپنیوں نے بے پناہ تعاون فراہم کیا ہے۔
مستقبل میں بھی چینی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک کار کو بڑھائیں گے۔
صوبائی وزیر کرنل (ر) ایوب گادھی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، چیئرمین
منصوبہ بندی و ترقیات، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری وزیراعلیٰ اور دیگر
حکام کے علاوہ چین کے ڈپٹی قونصل جنرل بھی اس موقع پر موجود تھے۔