Jan 04, 2018 11:04 pm
views : 613
Location : CM Secretariat
Karachi- CM Sindh Syed Murad Ali Shah meets Teachers Delegation
کراچی ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیچرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی ملاقات
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیچرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات میں وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر،
وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام
شریک ہوئے۔
ٹیچر ایسوسی ایشن کے وفد میں ولی محمد گلگری، مرکزی صدر سندھ سکندر اعلی
جتوئی، مرکزی جنرل سیکریٹری سندھ غلام رسول مہر، سینئر وائس پریزیڈنٹ سید
ممتاز حسین شاہ، ضلع سکھر کے صدر ظفراللہ، ضلع گھوٹکی کے صدر شامل تھے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا تعلیم کی بہتری میرے
لیے سب سے اہم تر ہے، اگر میں کہتا ہوں کہ ٹیچرز پڑھا نہیں رہے اس پر کچھ
لوگ ناراض ہوجاتے ہیں، مجھے آپ سب کی مدد درکار ہے تاکہ ہم اپنے بچوں کو
بہتر تعلیم مہیا کریں۔اساتذہ تنظیموں کے ساتھ ہر تعاون کرنے کے لیے تیار
ہوں بشرطیکہ تعلیم پر توجہ دھریں۔
سید مراد علی شاہ نے کہاہم 76 بلین روپے تعلیم پر خرچ کررہے ہیں لیکن نتیجہ
کیا نکلتا ہے آپ سب جانتے ہیں،پارلیامینٹرین بھی ہر 5 سال بعد اپنے فریش
ٹیسٹ کے لیے عوام میں جاتا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ٹیچر ایسوسی ایشن سے استفسار کیا کہ اگر ٹیچر کی 5 سال کے بعد کوئی ٹیسٹ لے لی جاتی ہے تو کیا حرج ہے؟