لاہو ر، وزیر اعلی محمد شہبازشریف کی مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین یونین کونسل ملک ندیم اعوا ن( مرحوم) کی رہائش گاہ آمد
لاہور میں وزیر اعلی محمد شہبازشریف مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین یونین کونسل
ملک ندیم اعوا ن( مرحوم) کی رہائش گاہ اعوان مارکیٹ فیروز پور روڈ پہنچے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملک ندیم اعوان کے انتقال پر سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔
اس موقع پر وزیر اعلی نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی
کی۔وزیر اعلی نے ملک ندیم اعوان (مرحوم) کی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج
عقیدت بھی پیش کیا ۔
وزیر اعلی محمد شہبازشریف نے کہا ملک ندیم اعوان مرحوم پارٹی کے مخلص اور
دیرینہ ساتھی تھے۔ مرحوم کی علاقے کے لئے سیاسی و سماجی خدمات کو بھلایا
نہیں جا سکتا۔