Jan 05, 2018 01:15 pm
views : 589
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 316 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،316 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز جمعہ (05جنوری
2018)کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 316 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42224 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا
ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 270 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 188 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،66 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 16 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔