Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 05, 2018 01:40 pm views : 568

Location : Prime Minister House

Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi meets Japan's Foreign Minister
  • Urdu

اسلام آباد ، وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے جاپان کے وزیرخارجہ تاروکونو کی ملاقات

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ بھارت کا تشدد کا راستہ جنوبی ایشیا میں امن کے قیام میں بڑی رکاوٹ بن رہا ہے لہٰذا اس کے پر تشدد رویئے سے خطے میں امن کے قیام میں مدد نہیں ملے گی۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے جاپان کے وزیرخارجہ تاروکونو نے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر جاپانی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے پاکستان کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔
جاپانی وزیر خارجہ سے گفتگو میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جاپان کے ساتھ تجارتی وسرمایہ کاری تعلقات بڑھانے کو خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان اور جاپان کے حکومت اور عوام کے ساتھ گہرے اور قریبی تعلقات ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم خطے میں امن و سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی کوششوں سے اپنے عزم کو جاری رکھے گا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے خطے میں بھارتی رویئے پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بھارت کا تشدد کا راستہ جنوبی ایشیا میں امن کے قیام میں بڑی رکاوٹ بن رہا ہے، بھارت کے پر تشدد رویئے سے خطے میں امن کے قیام میں مدد نہیں ملے گی۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ رابطوں اور تعلقات کو خراب کرنے کے راستے پر گامزن ہے، وہ مذاکرات سے راہ فرار کے حربے اور راستے اختیار کررہا ہے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں تشدد سے بڑے پیامنے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved