Jan 05, 2018 02:01 pm
views : 480
Location : Bahawalpur Zoo
Bahawalpur- Bahawalpur Zoo is the number 1 in the growth of Lions
بہاولپور،شیروں کی پیدائش کے حوالے سے بہاولپور چڑیا گھر نمبر ون، محمد انور
بہاولپور کا چڑیا گھر شیروں کی پیدائش کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے ،چڑیا
گھر کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد انور کے مطابق چڑیا گھر کے قیام سے اب تک
تقریباََ ایک سو شیروں کی پیدائش ہوچکی ہے جس کی اہم وجہ شیروں کو بر وقت
ادویات کی فراہمی ، اچھی خوراک اور مناسب ماحول ہے۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی
ڈائریکٹر محمدانور نے کہا کہ پورے پاکستان کے چڑیا گھروں کی نسبت بہاولپور
چڑیا گھر میں شیروں کی پیدائش سب سے زیادہ ہوتی ہے جس کے باعث پنجاب بھر کے
چڑیا گھروں میں بہاولپور سے شیر بھیجے جاتے ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر بہاولپورچڑیا گھرنے کہا کہ حکومت نے شیر کی قیمت ایک لاکھ
روپے اور بچے کی ساٹھ ہزار روپے مقرر کی ہے،ڈپٹی ڈائریکٹرمحمد انور نے
مزیدکہا کہ بہاولپور چڑیا گھر کا نام تبدیل کرکے چڑیا گھر رکھا گیا ہے جبکہ
اس کا پرانا نام شیر باغ تھا جس کی وجہ یہاں شیروں کی پیدائش اور افزائش
ہے۔