Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 05, 2018 02:14 pm views : 593

Location : Governor House

Karachi- Governor Sindh Meets State Minister for Finance Rana Afzal
  • Urdu

کراچی،گورنر سندھ محمد زبیر سے وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل کی ملاقات

گورنر سندھ محمد زبیر سے وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں جاری صورتحال ، معاشی ، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات ، ریکارڈ ریوینیو وصولی ،حکومتی معاشی پالیسی ، غیر ملکی سرمایہ کاری میں تسلسل سے اضافہ اور معاشی خوشحالی کی سمت گامزن ملکی ترقی سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسی کے سب سے زیادہ مثبت نتائج صوبہ سے حاصل ہو رہے ہیں ، غیر ملکی سرمایہ کاری کے تسلسل سے اضافہ ، معاشی ، اقتصادی ، تجارتی اورسماجی سرگرمیوں سے بے روزگاری اور غربت کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہے اس ضمن میں وفاق کے تعاون سے صنعتی علاقوں کے انفرااسٹرکچر کی بحالی و ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
محمد زبیر نے کہا کہ ریکارڈ ریونیو وصولی سے صوبوں کو سماجی شعبہ کی ترقی کے لئے 2400 ارب روپے حاصل ہونگے جس سے ترقیاتی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہو گا ، کراچی ترقیاتی پیکج میں بھی عوامی فلاح و بہبو د کے لئے منصوبے تشکیل دیئے جار ہے ہیں، پاکستان کے حقیقی تاثر کو اجاگر کرنے کے لئے ان کا دورہ برطانیہ کامیاب رہا اس سے قبل امریکہ ، دبئی ، دوہا اور دیگر ممالک میں منعقدہ روڈ شوز میں پاکستان کے اصل حالات سے شرکاء کو آگاہ کیا جس سے سرمایہ کاروں ، صنعت کاروں اور تاجروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا اور وہ پاکستان با الخصوص صوبہ میں سرمایہ کاری میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے انڈیکس نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ، نجی سیکٹر بھی فعال کردار ادا کررہا ہے ، کراچی کی استعداد سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے لئے سرمایہ کار شہر کا رخ کررہے ہیں اس ضمن میں حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون ، مدد اور معاونت بھی فراہم کررہی ہے۔
ملاقات میں وزیر مملکت برائے خزانہ نے صوبہ میں ترقی ، معاشی خوشحالی ، صنعتی علاقوں میں انفرااسٹرکچر کی بحالی و ترقی اور عوامی فلاح وبہبود کے لئے گورنر سندھ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کا معیار زندگی بدلنے سے ہی معاشی اہداف کا حصول ممکن ہے، مشکل حالات میں بھی کراچی میں معاشی ، اقتصادی ، تجارتی اور سماجی سرگرمیوں کے جاری رہنے سے ملکی معیشت کو استحکام حاصل رہا جو کہ خوش آئند ہے اس ضمن میں وفاق صوبہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے خصوصاً توانائی کی صورتحال میں بہتری اور سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل سے ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved