راولپنڈی،پاکستان سنی تحریک کا ٹرین مارچ راولپنڈی سے کراچی کے لئے روانہ
راولپنڈی،پاکستان سنی تحریک کا ٹرین مارچ راولپنڈی سے کراچی کے لئے روانہ
ہوگیا ہے،ختم نبوت ٹرین مارچ تیز گام کے ذریعے روانہ ہواجو مختلف شہروں سے
ہوتا ہوا کل کراچی پہنچے گا۔
سربرا پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری کے مطابق ٹرین مارچ کا مقصد عوام
میں تحفظ عقیدہ ختم نبوت وبیت المقدس کے لیے شعور بیدار کرنا ہے،ختم نبوت
کا حلف حزف کرنیوالے مجرموں کو اب تک سامنے نہ لانایہ ثابت کرتا ہے کہ تحفظ
ختم نبوت قانون کے خلاف سازش میں ن لیگ کی مرکزی قیادت شامل ہے،یہی وجہ ہے
کہ حکومت وعدے کے باوجود راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی کی
رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی گئی۔
روانگی سے قبل خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ قادیانی
نوازحکمران مسلسل مجرموں کی پشت پنائی کی پالیسی پر گامزن ہیں،لیکن ہم
انھیں بتا دیناچاہتے ہیں کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے کوئی بھی بڑی سے
بڑی قربانی دینے سے ہرگز دریغ نہیں کرینگے۔