Jan 05, 2018 05:07 pm
views : 724
Location : Different Places
Dera Ismail Khan- D.I.K's Famous Dish Sobat
ڈیرہ اسماعیل خان ،ڈیرہ اسماعیل خان کی مشہورسوغات ثوبت
ڈیرہ اسماعیل خان کی روائتی ڈش ثوبت اپنی افادیت اور ذائقے کے لحاظ ہی سے
منفرد تو ہے ہی لیکن باہمی محبت کا ایک استعارہ بھی سمجھی جاتی ہے،ثوبت کی
تیاری کا طریقہ اپنی انفرادیت کی وجہ سے شہریوں میں پسند کیا جاتا ہے جسے
دیکھنے والے دلچسپی کا اظہار بھی کرتے ہیں،لمبی چوڑی انگیٹھی اور طویل و
عریض بھٹی پر چار پائی کے برابرروٹی تیار کی جاتی ہے جسے مانا کہا جاتا ہے ۔
چارپائی کے برابرتیا رشدہ مانا کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کیا جاتا ہے
جسے مقامی لوگ بھورناکہتے ہیں، بھوری گئی مانی کو بڑے سے تھال میں ڈال دیا
جاتا ہے اور اس پر مرغی ، بکرے یا بچھڑے کے گوشت کی یخنی نما پتلے سا
شوربہ انڈیل دیا جاتا ہے یو ں یہ تیار شدہ سوغات ثوبت کہلاتی ہے۔
ثوبت کو گھر بھر کے تمام افراد یا دوست احباب دہی کے رائتے کے چٹخاروں کے
ساتھ مل جھل کر اورخوب مزے لے لے کر کھاتے ہیں جو منفرد اور مزیدار ہونے کے
ساتھ ذود ہضم بھی ہے،ثوبت کو سب ملک جھل کر ایک ہی تھال پر بیٹھ کر کھاتے
ہیں جس سے باہمی پیار محبت بھی پیدا ہو تا ہے۔