لاہور،شہریوں کی سرد موسم میں سموسے کھانے کو ترجیح
لاہور میں شہری سرد ی کے موسم کو بھرپور طریقے سے انجوائے کر رہے ہیں،لاہور
کے شہری سرد موسم میں دوپہر کے وقت کھانے کے لیے سموسوں کو ترجیح دے رہے
ہیں،سرد موسم میں گرما گرم سموسے اور لذیز چٹنی ہو تو موسم کا مزہ دوبالا
ہوجاتا ہے۔
سموسوں کی دکانوں پر شہری لمبی قطاروں میں لگ کرسموسے خریدنے میں مصروف ہیں
اور خود کھا بھی رہے ہیں اور گھر بھی لے جا رہے ہیں،طالب علم، مزدور ،بزرگ
سب ہی سردی میں لذیذ سموسے انجوائے کر رہے ہیں ۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بزرگ شہری
نے کہا کہ آج ٹھنڈ ہے اور موڈ کر رہا تھااور موسم کے مطابق چلنا پڑیتا ہے
اسی لئے یہاں رک کر سموسے کھارہا ہوں،اللہ اپنی رحمت سے پاکستان کو خوب
آباد رکھے۔
ایک اور شہری نے کہا کہ سموسے کھانے کے لیئے اس سے اچھا موسم نہیں ہو سکتا
پہلے جب ہم کالج پڑھتے تھے تو یہاں سموسے کھانے آجاتے تھے اور آج بھی بہت
ور سے یہاں سموسے کھانے آیا ہوں۔