Jan 05, 2018 05:43 pm
views : 591
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets SITE Association Delegation
کراچی،گورنرسندھ سے سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات
گورنرسندھ محمد زبیر سے سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے وفد نے
ملاقات کی،ملاقات میں سائٹ کے صنعتی علاقہ کے مسائل ، انفرااسٹرکچر کی
بحالی و ترقی ، جرائم کی روک تھام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات ، نگہبان
کیمروں کی تنصیب اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے نظام کو مزید موئثر بنانے
سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پروفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ قومی
ترقی کے لئے صنعتی فعالیت نا گزیر ہے ،صنعتوں کےفعال کردار سے ہی معاشی
خوشحالی ، روزگار کے مواقع اور غربت کے خاتمہ میں مدد ملتی ہے ، خوشحال
پاکستان کی سمت کے تعین میں صنعتیں اہم کردار ادا کررہی ہیں ،حکومت صنعتی
علاقوں میں انفرااسٹرکچر کی بحالی و ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی
بنارہی ہے تاکہ یہ مزید فعال کردا ر ادا کرسکیں ۔
وفد کی سربراہی سرپرست اعلیٰ سراج قاسم تیلی کررہے تھے اس موقع پرسراج قسم
تیلی نے امن و امان کے قیام کے ضمن میں حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا
کہ کراچی میں امن لوٹ آیا ہے اور سرمایہ کاری کے لئے سازگار فضا قائم ہے ،
انہوں نے صنعتی علاقوں کے انفرااسٹرکچر پر بھی توجہ دینے کی درخواست کی ۔
وفد میں ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد جاوید بلوانی ، سابق چیئر مین محمد
زبیر موتی والا، یونس محمد بشیر، سلیم پاریکھ، اسد نثار ،سینئر نائب صدر
عبد الرشید ،سلیمان چائولہ اور محمد سلیم ناگاریہ بھی شامل تھے ۔