Jan 05, 2018 05:53 pm
views : 631
Location : Air Defence Command Headquarter
Islamabad- Air Chief Marshall Sohail Aman visited, Headquarter Air Defence Command
اسلام آباد ، پاک فضائیہ اپنی علاقائی سا لمیت اور ملکی خود مختاری کا ہر قیمت پرتحفظ کرے گی، ائیر چیف
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے ہیڈ کوارٹرز ائیر ڈیفنس
کمانڈ کا دورہ کیا۔ان کی آمد پر ائیر وائس مارشل محمد ظہور فیصل، ائیر
آفیسر کمانڈنگ ائیر ڈیفنس کمانڈ نے انکا استقبال کیا۔
ائیر چیف نے ائیر ڈیفنس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں ملک میں جاری ائیر
ڈیفنس کے آپریشنز کا معائنہ کیا۔ دورے کا مقصد ائیر ڈیفنس کمانڈ کی مختلف
تنصیبات کی آپریشنل تیاریوں کا معائنہ اورجائزہ لینا تھا۔اپنے دورے کے
دوران انہوں نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے
ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ ملک کی تمام فضائی سرحدوں کا دفاع کرنے کے لیے ہمہ
وقت تیار ہے۔
ائیر چیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کے کمبیٹ کریو سے ملاقات کے دوران
ان کی وطن عزیز کی تمام فضائی سرحدوں کے دفاع کے مقدس فریضے کو احسن طریقے
سے ہمہ وقت سرانجام دینے کے جذبے کو سراہا۔
ائیر چیف مارشل سہیل امان نے مزید کہا کہ ہمیں پاک فضائیہ کی بھر پور
آپریشنل تیاریوں کے لئے تندہی اور خلوص نیت سے کوششیں جاری رکھنی چاہیں۔
ائیر چیف مارشل سہیل امان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاک فضائیہ اپنی
علاقائی سا لمیت اور ملکی خود مختاری کا ہر قیمت پرتحفظ کرے گی۔