Jan 05, 2018 07:07 pm
views : 608
Location : National Press Club
Islamabad - MSO Protest Against America
اسلام آباد ، مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام آباد میں مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا نیشنل پریس کلب کے باہر کئے جانے والے
مظاہرے میں ایم ایس او کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے
ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے،
اس موقع پر مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویریں بھی
نذر آتش کی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں امریکہ کی کسی قسم کی امداد کی کوئی ضرورت
نہیں،امریکی صدر کاپاکستان کے خلاف بیان افسوسناک ہے،امریکی صدر اس سے پہلے
بھی کئی بار اس طرح کی حرکتیں کرچکے ہیں جس سے پاکستانیوں کے جذبات مجروح
ہوئے ہیں جبکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے
دی ہیں اور امریکہ کو اس بات کا اعتراف کرنا ہوگا۔