Jan 05, 2018 07:21 pm
views : 605
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 615 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 615 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روزجمعے (5جنوری 2018)
کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 615
پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42523 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغاز
مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 377 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 270 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،85 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 22کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔