Jan 05, 2018 07:37 pm
views : 599
Location : Hamdard University
Karachi- DG Rangers Sindh Muhammad Saeed visits Hamdard University
کراچی ، ڈی جی رینجرز( سندھ) میجرجنرل محمد سعید کا رد یونیورسٹی کا دورہ
کراچی میں ڈی جی رینجرز( سندھ) میجرجنرل محمد سعید نے ہمد رد
یونیورسٹی(مدینتہ الحکمہ) کا دورہ کیا۔اس موقع پر یو نیو رسٹی انتظامیہ اور
طلباء نے ڈی جی رینجرز سند ھ کا استقبال کیا ۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز نے اس موقع پر ہمدرد یو نیورسٹی جمناز کا سنگ بنیاد بھی رکھا ۔
ڈی جی رینجرز( سندھ ) میجرجنرل سعیدنے اسٹوڈنٹس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ
درس گاہیں قوموں بالخصوص نوجواں کی کردار سازی اور روشن مستقبل کا تعین
کرتی ہیں اس ضمن میں اساتذہ کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔
ڈی جی رینجرز سندھ نے طالب علموں پر زور دیا کہ وہ اپنے کردار اور قابلیت
کو سامنے رکھتے ہوئے تعمیر ی سو چ کے ساتھ ملک کی ترقی اور امن وامان کے
فروغ میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔
اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ اور طلباء نے شہر کراچی میں بحالی امن کے لئے رینجرز کی کاوشوں کو سراہا۔