لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ملتان میں پولیس تشدد کا نشانہ بننے والے بزرگ جوڑے کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ملتان میں پولیس تشدد کا نشانہ بننے والے بزرگ جوڑے نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں نسرین
بی بی، ان کے شوہر محمد ادریس اور بیٹی مدیحہ شامل تھیں۔بزرگ جوڑے نے
مسئلہ حل کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا۔
نسرین بی بی نے کہا آپ نے ہمارا 30 سال پرانا مسئلہ حل کرکے ہمیں انصاف
فراہم کیا ہے۔ہم آپ کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ہماری اراضی کا معاملہ خوش
اسلوبی سے حل ہوا ہے جس پر میں بہت خوش ہوں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے میری 2
بیٹیوں کی شادیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کرکے ہمارے دل جیت لئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا آپ کا مسئلہ حل کرنا میری ذمہ داری
تھی جسے خوش اسلوبی سے نبھایا گیاہے۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ کا دیرینہ مسئلہ
حل ہوا ہے اور آپ کو انصاف ملا ہے۔ میں نے وعدہ کیا تھا کہ آپ کی حق تلفی
نہیں ہونے دی جائے گی۔ انصاف کے تقاضوں کے مطابق آپ کا مسئلہ حل کیاگیاہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے بزرگ جوڑے کی 2 بیٹیوں کی شادی کیلئے 5، 5
لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری
لائیوسٹاک اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
کمشنر اور آر پی او ملتان ڈویژن نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔