اسلام آباد، امریکا اپنی 16 سالہ ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے، عمران خان
رہنما پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا اپنی 16 سالہ
ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے، جبکہ پاکستان نے دہشت گردی کے
خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اور اب ہمیں ہی ذمہ دار ٹھہرایا
جا رہا ہے ،ایسا کیوں ہوا ایک ملک کی معیشت بربادہوگئی اور ہمارے قبائلی
علاقے بھی تباہ ہو گئے۔
عمران خان نے کہا کہ وکی لیکس میں انکشاف ہوا ہے کہ جب ممبئی دھماکے ہوئے
تو امریکی سینیٹر کو نواز شریف نے کہا دھماکوں میں پاکستان ملوث تھااور میں
انکے خلاف سخت کارروائی کرونگا۔
عمران خان نے وزیر اعلی شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا
پاکستان کا سب سے بڑا ڈرامے باز شہباز شریف ہے اور انہوں نے الزام لگایا کہ
شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ نے انتہا پسند گروپوں کو پالا ہوا ہے اور
امریکہ کو کہتا ہے کہ ہم جماعت الدعوہ کے اسپتال وغیرہ ٹیک اوور کرنا چاہتے
ہیں ہمیں امریکہ انفارمیشن دے تو ہم انکے خلاف عدالتی کارروائی کریں ۔
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو
افغانستان میں مکمل امن چاہتا ہے اور افغانستان کا امن پاکستان کے مفاد میں
ہے،پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ستر ہزار سے زائد جانیں قربان کیں
اورکئی کھرب روپے کا مالی نقصان بھی اٹھایا۔