Jan 05, 2018 11:02 pm
views : 592
Location : Different Places
Karachi- VOXPOP About American President
کراچی،امریکی صدر کے پاکستان کی امداد روکنے کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کی امداد روکنے کے بیان کے حوالے سے
شہریوں میں غم و غصے کی کیفیت پائی جا رہی ہے،شہریوں نے امریکی صدر کو
نفسیاتی مریض قرار دیتے ہوئے انکے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،اس
طرح کے بیانات سے پاکستان کو بلیک میل کرنا اسکی بھول ہے، بھارت کی بھی
خواہش ہے کہ پاکستان کے حالات خراب ہوں تاہم قوم متحد ہے اور اس طرح کے
حالات کا مقابلہ کر سکتے ہیں جبکہ ہمیں امریکی امداد کی ضرورت نہیں ہے جبکہ
امریکی صدر کے اپنے ملک کے لوگ بھی اس کی حرکتوں کو اچھا نہیں سمجھتے۔
اس سلسلے میں زرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی شاہد
غزالی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نفسیاتی مریض ہیے،پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف
وہ کردار ادا کیا ہے کہ اس نے اپنے ہی ملک کے لوگوں کی مخالفت کے باوجود اس
جنگ میں حصہ لیا،اس طرح کے بیانات سے پاکستان کو بلیک میل کرنا اسکی بھول
ہے قوم کو متحد ہوکر سفارتی طریہ کار کو اپنا کر حکومت نے جو جواب دیا ہے
ہم اسے قدر کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں۔
امتیاز مغیری نے کہا کہ امریکہ کی امداد کویشن سپورٹ فنڈ تھا ہم اتحادی تھے
جبکہ بھارت کی بھی خواہش ہے کہ پاکستان کے حالات خراب ہوں اگر امریکہ کو
امداد روکنی ہے تو روک لے ہم اپنے بل بوتے پر سب کچھ کر سکتے ہیں۔
ایک نوجوان نے کہا کہ ٹرمپ کا بیان احمقانہ ہے جب سے ہم نے ہوش سنبھالا ہے
تو ڈو مور کا ہی سنتے آ رہے ہیں پاکستان کے محل وقوع کی اپنی ہی اہمیت ہے
اورکوئی بھی ملک پاکستان کے بغیر دہشتگردی کے خلاف جنگ نہیں جیت سکتا۔
ایک شہری محمد عمران نے کہا کہ ہمیں امریکی امداد کی ضرورت نہیں ہے جبکہ اس
کے اپنے ملک کے لوگ بھی اس کی حرکتوں کو اچھا نہیں سمجھتے۔