Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 05, 2018 11:23 pm views : 644

Location : Local Place

Mirpurkhas- Co-Chairman PPP Asif Ali Zardari addresses
  • Urdu

میر پور خاص ،پاکستان کو نااہل حکمرانوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، آصف علی زرداری

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو نااہل حکمرانوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔
میر پور خاص میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ جن کی حکومت ہے وہ خود حزب اختلاف میں بھی ہیں، یہ اسٹیبلشمنٹ سے لڑنے چلے ہیں اور اپنی ہی حکومت میں جلسے کررہے ہیں جب کہ پروٹوکول پورا حاصل کررہے ہیں۔
آصف علی زرداری نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب حکومت ،وزیراعظم، وزیرداخلہ اور وزیرخارجہ آپ کا ہے اور ادارے بھی آپ کے ماتحت ہیں تو پھر کس بات کی راز داری ہے، پیچھے کے راز تو ہمیں بھی پتا ہیں، ہمیں ایسے پیغام نہ بھیجیں جس سے آپ سمجھیں کہ ہم ڈرجائیں گے۔پیپلزپارٹی اپوزیشن میں رہی ہے، ہمارے ہزاروں لیڈرز جیل میں گئے، اس وقت آپ کو احساس نہیں ہوتا کیونکہ وزیراعظم آپ کا اور ادارے آپ کے ہیں۔
سابق صدر نے کہا کہ آج پاکستان کو نااہل حکمرانوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، نواز شریف نے 4 برس وزیر خارجہ ہی مقرر نہیں کیا جب انہیں احساس ہوا تو ایسا وزیر خارجہ مقرر کیا جو پنجابی میں انگریزی بولتا ہے۔ ایسا شخص دنیا کو پاکستان کے موقف سے کیسے آگاہ کرے گا اور دنیا اسے کس طرح سمجھے گی۔
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے مزید کہا کہ جو یو سی الیکشن نہیں جیت سکتا وہ ایک لاکھ ووٹ کیسے لیتا ہے یہ راز بتائیں، اس طرح حکومتیں بن تو جاتی ہیں لیکن چلتی نہیں ہیں جس کو آپ اپنا سیاسی وارث سمجھتے ہیں اس کا چہرہ بھی کسی نے نہیں دیکھا۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved