راولپنڈی،ایئر مارشل (ر) اصغر خان کی نماز جنازہ نور خان ایئر بیس پر ادا کردی گئی
ایئر مارشل (ر) اصغر خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
ایئر مارشل (ر) اصغر خان کی نماز جنازہ نور خان ایئر بیس پر ادا کردی گئی
ہے, نماز جنازہ میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف
سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، ایئر چیف سہیل امان، نیول چیف ظفر محمود
عباسی سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان، مسلح افواج کے افسران و جوانوں سمیت
لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی, نور خان ایئر بیس پر ایئر مارشل (ر) اصغر
خان کو پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے سلامی بھی پیش کی
گئی,ایئرمارشل(ر) اصغر خان کی تدفین ان کے آبائی گاؤں نواں شہر میں کی جائے
گی, وہ گزشتہ روز 97 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔
ایئر مارشل (ر) اصغر خان نے 1940 میں رائل انڈین ملٹری کالج دہرہ دون سے
گریجویشن کی اور اسی سال کے آخر میں نویں رائل دکن ہارس میں کمیشنڈ افسر
مقرر ہوئے, 1957 میں صرف 36 سال کی عمر میں وہ ائیر وائس مارش بنائے گئے
اور 1958 میں ائر مارشل ہوگئے۔ اصغر خان کو ہلال قائداعظم اور ہلال پاکستان
کے اعزازات سے نوازا گیا تھا۔