کوئٹہ ،سریاب روڈ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ ،ایک پولیس اہلکار جاں بحق ، دوسرا زخمی
کوئٹہ میں سریاب روڈ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس اہلکار گھر سے ڈیوٹی پر آ رہے تھے کہ انہیں
سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے نشانہ بنایا گیا، فائرنگ کے نتیجے
میں ایک پولیس اہلکارجاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا، زخمی اہلکارکو طبی
امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی
ہے۔
شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت محمد عالم جبکہ زخمی اہل کار کی شناخت شاہ نذر ولدمظہر خان کے نام سے ہوئی ہے۔
فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ سیکیورٹی فورسزنےعلاقے کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔