Jan 06, 2018 04:11 pm
views : 683
Location : Resident , Johar Town
Lahore- CM Punjab visit Shaheed lieutenant Abdul Moeed Home
لاہور،وزیر اعلیٰ پنجاب کی شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے 21 سالہ لیفٹننٹ عبد المعیدکے اہلخانہ سے ملاقات
شہباز شریف شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے 21 سالہ لیفٹننٹ عبد المعید
کی جوہر ٹاؤن میں واقعہ رہائش گاہ پہنچے، شہید کے والدین، بہن بھائیوں اور
دیگر اہلخانہ سے ملاقات کی اورعبد المعید کی روح کے ایصال ثواب کیلئےفاتحہ
خوانی کی۔
شہباز شریف نے عبدالمعید کی مادر وطن کیلئے عظیم قربانی کو شاندار الفاظ
میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا انہو ں نے جواں عمری میں جام شہادت نوش
کرکے بہادری اور جرأت کی مثال قائم کی ،ایسے دلیر بیٹے پاک دھرتی کا فخر
ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا پاکستان کے دلیر بیٹوں نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی نئی
تاریخ رقم کی ہے اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں
نے کہا جس قوم کے سپوت جذبہ شہادت سے سرشار ہوں اسے کوئی دشمن شکست نہیں
دے سکتا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے وہاڑی میں ایک منصوبے کو سیکنڈ لیفٹیننٹ
عبدالمعید شہید کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔