Jan 06, 2018 06:43 pm
views : 649
Location : NED University
Karachi- CM Sindh Syed Murad Ali Shah Addresses
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا این ای ڈی یونیورسٹی 26ویں کانووکیشن سے خطاب
جامعہ این ای ڈی کے26ویں سالانہ کنووکیشن کا انعقاد کیا گیا ،کانووکیشن میں
1812طالبعلموں کو اج اسناد دی جائیں گی بیچلر پروگرام 1658 ماسٹر 152
طالبعلموں کو اسناد دی گئیں جبکہ 24 طلبہ کو گولڈمیڈل سے نوازا گیا۔
این ای ڈی کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب میں این ای
ڈی سے پاس آؤٹ ہوا تو اس طرح کانوکیشن نہیں ہوتے تھے،ہم ڈگری ملنے کی خوشی
میں ایک دوسرے کو گندے پانی کے تالاب میں دھکا دیتے تھے اور میں نے دوسروں
پر رنگ پھینکا تھا ۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ زمانہ طالبعلمی میں پولیس سے بدتمیزی کی تو تھانے
میں بند ہونا پڑا ،دو پروفیسرز نے آکر ہماری رہائی کروائی تھی،ہمارے زمانے
میں بدقسمتی سے طلبا یونین پر پابندی عائد تھی۔
مراد علی شاہ نے طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے تین نصیحتیں کیں کہ اپنے والدین
کو خود پر فخر کرنے کا موقع دینا ،اپنے اساتذہ کو ہمیشہ یاد رکھیے گا ،آج
آپ اپنی زندگی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں،والدین کی خدمت کریں
احترام کریں کبھی ناکام نہیں ہونگے،اساتذہ کا کو ہمیشہ یاد رکھیے گا،
یونیورسٹی کے دوستوں سے ہمیشہ رابطہ رہیں۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ اپنے دوستوں اور ساتھ پڑھنے والے دوستوں کو
یاد رکھیں ان سے ملتے رہے ،آپکو ابھی سب کو بہت کچھ سیکھنا ہے ،آج سے اپکی
ایک نئی زندگی شروع ہو رہی ہے ،جس بات سے جس کام سے آپکا دل مطمئن ہو وہی
کام کریں۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ طلبا کے لیے ملک میں مواقع بہت زیادہ ہے ،مجھے
حکومتی سیکٹر میں سب سے زیادہ کمی اچھے انجینئرز کی ہوئی ہے،میرے ساتھ
انجنیئر بننے والے زیادہ تر ملک سے باہر جا چکے ہیں ،سندھ میں انرجی کے
شعبوں میں بھی بہت زیادہ فوکس کررہے ہیں ،تھرپارکر پاکستان کا مستقبل ہے
وہاں چھ سو ساٹ میگا واٹ پر کام رہے تو آپ لوگوں کی ضرورت ہے۔