ڈیرہ بگٹی:میرسرفرازبگٹی نے70سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام کروائے، بگٹی قبائلی عمائدین
ڈیرہ بگٹی میں قبائلی عمائدین میرجان محمدبگٹی، وڈیرہ شاہ مرادبگٹی، وڈیرہ
محمد بخش بگٹی اور دیگرقبائلی سرداروں کی صدارت میں وزیر داخلہ بلوچستان
میر سرفراز بگٹی کی حمایت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں قبائلی
سرداروں سمیت سوئی کی عوام کی بڑی تعداد موجود تھی، ریلی کے شرکا ءِ نے
ہاتھوں میں پاکستانی جھنڈے اور بینر اٹھا رکھے تھے ،جن پر ہم بلوچستان میں
امن قائم کرنے کیلئے اپنے قائد میر سرفرازبگٹی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں
درج تھا۔
ریلی کے شرکاءِ سے وڈیرہ غلام نبی خان شمبانی بگٹی نے خطاب کر تے ہوئے کہا
میرسرفرازبگٹی نےپاکستان کی70سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام
کروائے ہیں قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ ڈیرہ بگٹی کی عوام اپنے
قائدمیرسرفرازبگٹی کی شانہ بشانہ ہے اورانکی بلوچستان کیلئے انقلابی
کارکردگی کسی سے اوجہل نہیں ہے۔
اس موقع پر وڈیرہ میر جان محمد بگٹی کا کہنا تھا کہ میرسرفرازبگٹی کی وزارت
سے برطرفی کسی صورت میں منظورنہیں انکی بہترعوامی خدمت کی وجہ سے انہیں
برطرف کیاگیاہے ۔