کراچی،ٹرمپ اپنی مدت پوری نہیں کر سکے گا،ثروت اعجاز قادری
پاکستان سنی تحریک کا ٹرین مارچ کراچی پہنچ گیا ہے،ٹرین مارچ کے کراچی
پہنچنے پر سنی تحریک کے کارکنوں نے مارچ کا پر تپاک استقبال کیا گیا،اس
موقع پر ٹرین مارچ کا استقبال کرنے کے لئے سنی تحریک کے کارکنوں کی بڑی
تعداد کینٹ اسٹیشن پہنچی کارکنوں نے ٹرین مارچ کے شرکا پر پھول نچھاور کئے
اور خوب نعرے بازی بھی کی۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ثروت اعجاز
قادری نے کہا کہ پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ختم نبوت اور
تحفظ ختم نبوت مارچ کا بھر پور ساتھ دیا اور جا بجا ہمارا استقبال کیا
،الحمداللہ راولپنڈی سے چلنے والا قافلہ یہاں کراچی کینٹ اسٹیشن میں اختتام
پذیر ہوا۔
ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ آج ھبع نماز عشاء جاں نثاران مصطفیٰ کانفرنس کو
تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے منسوب کیا ہے جس میں سب کو شرکت کی دعوت دی
جاتی ہے۔
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ ملک اس وقت بحرانی کیفیت سے دوچار
ہے حکمران پانی روش کو بدلیں ار فوج اور عدلیہ کے خلاف جو روش اختیار کر
رکھی ہے اسے تبدیل کرلیں کرپشن زدہ اور نیب زدہ حکمرانوں نے ملک کو تبای کر
دیا ہے ایسے میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،نشتر پارک میں اپنے
آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ہم سیالوی صاحب کے ساتھ ہیں اگر حکومت
نے مطالبات تسلیم نہ کئے تو لاہور میں دمادم مست قلندر ہوگا۔
ثروت اعجاز قاردی نے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ کا الیکشن قادیانی نواز نواز
شریف اور غلامان مصطفیٰ ﷺ کے درمیان ہوگا اور اگر انہوں نے اپنی روش نہ
بدلی تو دو ہزار اٹھارہ کا الیکشن انکے لئے قبرستان ثابت ہوگا۔
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے مزید کہا کہ ہمارے حکمرانوں میں اتنی جرات
ہونی چاہیے کہامریکی سفیر کو اپنے ملک سے بے دخل کرے،انشاء اللہ ٹرمپ اپنی
مدت پوری نہیں کر سکے گا،ہم نے ستر ہزار جانوں کی قربانی دی اگر حکو مت نے
ہمارے احتجاج پر توجہ نہ دی تو پھر لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ابھی ہم نے
خاموشی سے دھرنا دیا تھا اگر ٹرمپ نے اپنی پالیسی نہ بدلی تو انکے
سفارتخانوں کا گھیراؤ بھی کر سکتے ہیں۔