Jan 06, 2018 08:40 pm
views : 633
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi chairs meeting of Economic Coordination Committee
اسلام آباد ، وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کراچی سے لاہور تک آر ایل این جی پائپ لائن بچھانے
کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔منصوبے کے تحت سوئی سدرن اورسوئی نادرن گیس
کمپنی لمیٹڈ ایک ارب بیس کروڑکیوبک فٹ یومیہ صلاحیت کی حامل آر ایل این جی
تھری پائپ لائن کراچی سے لاہور تک بچھائیں گی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی صدارت میں اسلام
آباد میں ہوا۔وزیراعظم نے وزارت پٹرولیم کو ہدایت کی کہ آر ایل این جی
پائپ لائن منصوبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے امکانات کا بھی جائزہ
لیاجائے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آٹھ جنوری سے درآمد شدہ کپاس پر سیلز ٹیکس اورکسٹم
ڈیوٹی کے خاتمے کی منظوری دی۔ای سی سی نے جامشورو میں کوئلے سے 660میگاواٹ
کے 2پاور پلانٹس کیلئے انتالیس ارب روپے کی حکومتی ضمانت کی منظوری بھی دی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آدم ایکس ون سے دس ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور آدم
ویسٹ ایکس ون سے اٹھارہ ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی سوئی سدرن کوفراہمی کی
بھی منظوری دی۔
وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور ای سی سی کے ارکان نے سیکرٹری خزانہ شاہد
محمود کی شاندار خدمات کی تعریف کی،سیکرٹری خزانہ شاہد محمودکل ریٹائرڈ ہو
رہے ہیں۔