کراچی،لیاقت آباد فلائی اوور پر اے پی ایم ایل کے جلسے کی تیاریاں جاری
آل پاکستان مسلم لیگ آج کراچی میں لیاقت آباد فلائی اوور پر سیاسی قوت کا
مظاہرہ کرنے جا رہی ہے، لیاقت آباد دس نمبر فلائی اوور پر جلسےکی تیاریاں
جاری ہیں،سابق صدر پرویز مشرف ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے، کراچی میں
آل پاکستان مسلم لیگ کے پاور شو کیلئے لیاقت آباد فلائی اوور پر جلسے کی
تیاری جاری ہے۔
جلسے کیلئےا سٹیج تیار ہوگیا، کرسیاں بھی پہنچا دی گئیں، ساؤنڈ سسٹم بھی
لگا دیا گیا،لیاقت آباد فلائی اوور پر پرویز مشرف کی تصاویر کے ساتھ پوسٹرز
اور پینافلیکس بھی آویزاں کر دیئے گئے۔
سابق صدر پرویز مشرف ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے، جلسے میں شرکت کیلئے
کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جلسے کے بعد میوزیکل پروگرام اور آتش
بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔