لاہور،وزیراعلی محمد شہبازشریف مکی زیر صدارت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جیدعلماء کرام کے کنونشن کاانعقاد
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہر مسلمان ناموس رسالت پر کٹ
مرنے کوتیار ہے، علماء کرام اور مشائخ عظام پر قوم کی تقدیر کو سنوارنے
اور اصلاح معاشرہ کی بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے،قوم کے اندر ہیجانی
کیفیت کے تدارک اور فروعی اختلافات اورمذہبی منافرت کے خاتمے میں علماء
کرام اپناکردارادا کریں ،نبی پاک ﷺنے معافی اور درگزر کا پیغام دیاہے
،علماء کرام نبی پاکﷺ کے اس پیغام کو فروغ دیں تو پاکستان محبت ، ایثاراور
دولت کی منصفانہ تقسیم کا نمونہ بن جائے گا۔
وزیراعلی محمد شہبازشریف کی زیر صدارت ایوان وزیراعلیٰ میں تمام مکاتب فکر
سے تعلق رکھنے والے جیدعلماء کرام کے کنونشن کاانعقادکیاگیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ چند دہائیوں سے مذہبی
منافرت سے ملک میں جو تشویش پیدا ہوئی ہے اس کو علماء کرام اور مشائخ عظام
ہی موثر طریقے سے سلجھا سکتے ہیں ،نبی کریم ﷺ نے غیر مسلموں کو امن اور
تحفظ دینے کے لئے میثاق مدینہ کا معاہدہ کیاجو ہمارے لئے بہت بڑی مثال
ہے،صلح حدیبہ کا پیغام یہ ہے کہ مسلمانو ں کو ا پنے معاملات مشاورت ،تدبر ،
حکمت اور سمجھداری سے حل کرنے ہیں۔
شہباز شریف نے کہاکہ آج کے اس روح پرور اجتماع سے پورے پاکستان اور دنیا
میں اتحاد او ریکجہتی کا پیغام جائے گا اور مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو
فروغ ملے گا،اس وقت قومی اتحاد کو منظم نا پاک سازش کے تحت پارہ پارہ کرنے
کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس میں بعض خارجی طاقتوں کا بہت کردار ہے،صوبائی
وزیر قانون رانا ثناء ا للہ نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ختم نبوت
میرے ایمان کا بنیادی جزو ہے، ختم نبوت پر ایمان نہ رکھنے والا دائرہ اسلام
سے خارج ہے۔