لاہور،صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ کا اجلاس
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت تمام اضلاع کے چیف
ایگزیکٹیو آفیسرز (سی ای اوز) ہیلتھ کا اجلاس منعقد ہوااجلاس سے خطاب کرتے
ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ موسمی فلو پر قابو پانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے
جائیں اور اس حوالے سے خصوصی توجہ دی جائے۔
صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ پنجاب
حکومت صوبے کے تحصیل و ضلعی ہسپتالوں کے علاوہ بنیادی مراکز صحت کو بھی
جدید سہولتوں سے مزین کر رہی ہے،انہوں نے تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹیو
آفیسرز (سی ای اوز) ہیلتھ کو اپنے اپنے ضلع کے مراکز صحت میں انفراسٹرکچر
اور بنیادی سہولیات کی فراہمی، واش رومز، ویٹنگ ایریا، مشینری اور دیگر
سہولیات کی درست حالت میں ورکنگ کے سرٹیفکیٹ محکمے کو جمع کروانے کے
احکامات جاری کیے۔
سی ای اوز ہیلتھ نے اس موقع پر اضلاع کی موسمی فلو ودیگربیماریوں کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات بارے بریفنگ دی۔