کراچی،شہر کا موسم سہانا ،شہریوں کا ساحل سمند ر کا رخ
سہانے موسم کے مزے لوٹنے کیلئے عوام کا رخ ساحل سمندرکی جانب ہے۔
لوگ بڑی تعداد میں ساحل سمندر پر ٹھنڈی ہواؤں اور لہروں کے مزے لے رہے ہیں۔
کوئی اپنے منچلے دوستوں کے ہمرا ہے تو کوئی فیملی کو انجوائے کروانے آیا
ہے۔ اپنی چھٹی کو یادگار بنانے کیلئے ساحل سمندر بہترین جگہ جہاں انسان
اپنا ہر غم بھلا کر قدرت کے حسین مناظر میں کہیں گم ہو جاتا ہے۔ساحل سمندر
پر لوگ اپنے فیملی کے ہمرا چھٹی انجوائے کر رہے ہیں جبکہ نوجوان اپنے
پڑھائی سے بور ہو کر یہاں کچھ ٹھنڈی لہروں کے مزے لوٹنے آئے ہیں، کیونکہ
یہاں ہے موج مستی اور سمندر کی اونچی اونچی موجیں،شہریوں کا کہنا تھا کہ
چھٹی کو انجوائے کرنےکیلئے سمندر سب سے اچھی جگہ ہے۔
کوئی لہر وں سے کھیلتے دکھائی دیا تو کسی نے گھڑ سواری اور موٹر کار کے مزے
بھی خوب لئے،سی ویو پر چٹ پٹےکھانے بھی شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔