اسلام آباد،شہر اقتدار کے باسیوں نے مہنگائی سے بچنے کے لئے اتواربازار کا رخ لرلیا
شہر اقتدار کے باسیوں نے مہنگائی سے بچنے کے لئے اتواربازار کا رخ لرلیا ہے شہری،پھل سبزی اور دیگر اشیائے خوردونوش کی خریداری میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں تاہم اتوار بازار بھی مہنگائی سے ستائے شہریوں کی مشکلات کم نہ کرسکے۔
شہریوں کے مطابق اتوار بازار میں ٹماٹر کے علاوہ باقی تمام چیزوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچی ہوئی ہیں جبکہ مہنگائی کی چکی میں پستے شہری استطاعت نہ ہونے کے باعث صرف سبزی کی خریداری پر ہی اکتفا کر رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اتوار بازار اور دیگر بازاروں کی قیمتوں میں کوئی واضح فرق نہیں ہیمتعلقہ افسران پانی ڈیوٹی صحیح طریقے سے انجام اور اتوار بازار میں اشیا کی خرید وفروخت سرکاری نرخ پر یقینی بنائیں۔