کراچی،ملیر جیل سے 147 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا
کراچی کی ملیر جیل سے 147 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا جنہیں لاہور میں واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت روانہ کیا جائے گا۔
کراچی کی ملیر جیل میں 9 سے 10 ماہ سے قید 147 بھارتی ماہی گیروں کو رہا گیا، جیل حکام کے مطابق ان ماہی گیروں کو کینٹ اسٹیشن سے لاہور روانہ کیا جائے گا جہاں سے وہ واہگہ بارڈ کے ذریعے بھارت روانہ کئے جائیں گے،ایدھی حکام کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کے سفری اخراجات ایدھی فاؤنڈیشن ادا کر رہی ہے۔
اس موقع پر زرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف سماجی رہنما فیصل ایدھی نے کہا کہ کہ آج پاکستان کی جانب سے 147 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا جا رہا ہے جبکہ انہیں بھارتی سرحد تک پہنچانے کی ذمہداری ایدھی فاؤنڈیشن کی ہے اور ہم نے انہیں تحائف دیے ہیں جبکہ نقد رقم بھی دی ہے تاکہ یہ اپنے گھر والوں کے ساتھ خوشیاں منا سکیں۔
رہا ہونے والے بھارتی ماہی گیر نے کہا کہ گزشتہ دس ماہ سے یہاں جیل میں تھے اب اپنے گھر جا رہے ہیں ہمیں بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے۔