ڈیرہ بگٹی، امریکی صدرٹرمپ کے بیان کے خلاف سول سوسائٹی کی جانب سے امریکہ مخالف احتجاجی ریلی
ڈیرہ بگٹی میں ضلع سوئی کی سول سوسائٹی کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان اور پاکستان سے متعلق امریکی پالیسیوں کی شدید مزمت کرتے ہوئے غوثو ہوٹل سے اللہ والا چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں بچے اور بڑے اور بزرگ نے شرکت کی۔،
ریلی کے شرکاءِ نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مخالف نعرے اور پاک فوج زندہ باد، پاکستان زندہ باد، ہم امریکہ کی بزدلانہ دھمکیوں کی شدید مزمت کرتے ہیں، امریکہ اور ٹرمپ پر لعنت ہے جیسے الفاظ درج تھے ریلی کے دوران شرکا ءِ نے امریکی پرچم اور ٹرمپ کا پتلا بھی نزر آتش کیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ امریکہ نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو فراموش کردیا جس کی ہم پر زور مزمت کرتے ہیں،ہم پاکستان سے متعلق امریکی پالیسیوں کی شدید مخالفت کر تے ہیں۔