پشاور، پیٹ شو میں پالتو جانوروں نے ریمپ پر کیٹ واک کی
پشاور کینجی ہوٹل میں پالتوجانوروں کی پرفارمنس کے حوالے سے پیٹ شومیلے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر کے پالتوجانوروں نے حصہ لیا، میلے میں اعلی نسل کے پالتو جانور جن میں جرمن شیفرڈ، سینئر کلاس، ٹرکش کینگل،روٹ ویلر اور پگ سمیت دیگر اعلی نسل کے کتوں اور بلیوں کونمائش کیلئے لایا گیا۔
اس سلسلے میں جیتنے والے شرکاءِ کا کہنا تھا کہ آج وہ جیت کی خوشی میں جانوروں کے ساتھ ریسٹورنٹ جاکر کھانا کھائیں گے اور پوری رات انجوائے بھی کریں گے۔
پالتو جانوروں کی ریمپ پر کیٹ واک دیکھ کر لوگ بڑے لطف اندوزہوئے،شو میں کیٹ واک کرتے کتوں اور بلیوں کی خوبصورتی اور معصومیت شائقین کی توجہ کا مرکز بنی رہی،میلے میں بچوں اور خواتین سمیت فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی جو پالتوجانوروں سے خوب متاثر ہوئی اور انکی پرفارمنس پر انہیں خوب داد بھی دی۔
اس سلسلے میں پیٹ شو میں شریک نورالہدیٰ نے کہا کہ یں نے یہاں پر گرے پیرٹ دیکھا جو کوئی بھی آواز نکال سکتا ہے۔
بشریٰ نے کہا ہمیں یہاں آکر بہت اچھا لگا جبکہ اس پروگرام کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔